• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعدیہ امام کے آئی بروز لفٹڈ لُک پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

پاکستانی معروف اداکارہ و میزبان سعدیہ امام کا آئی بروز لفٹ لُک صارفین کو ایک آنکھ نہ بھایا، سوشل میڈیا پر تصاویر و ویڈیو وائرل ہوئی تو اداکارہ شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔

سعدیہ امام اپنی بہترین اداکاری کے باعث جانی جاتی ہیں۔ انہوں نے کلاسک پی ٹی وی ڈراموں سمیت متعدد مقبول ڈراموں میں کام کیا، جن میں ہم سے جدا نہ ہونا، کالونی 52، نصیب، الجھن، سات سُر رشتوں کے اور میرا نصیب شامل ہیں۔

اداکاری کے ساتھ ساتھ سعدیہ امام نے میزبانی کے شعبے میں بھی اپنی پہچان بنائی۔

ایک پروگرام میں سعدیہ امام نے رواں ہفتے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی، اس دوران ان کے نمایاں آئی بروز لفٹ لُک نے ناظرین کی توجہ حاصل کر لی۔

سعدیہ امام کی آئی بروز کے خم انتہائی نمایاں اور زیادہ واضح دکھائی دیے، جس پر کئی صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ شاید وہ کوئی غیر معمولی فلٹر استعمال کر رہی ہیں یا پھر ان کا بوٹوکس یا بروز لفٹ توقع کے مطابق نہیں رہا۔

سعدیہ امام کے آئی بروز لفٹ انداز پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا، جہاں کئی صارفین نے ان کے آئی برو اور چہرے کے تاثرات پر تنقید کی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید