آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب مکمل ہوگیا۔
مسلم لیگ ن کے طارق فاروق 32ووٹ لے کر اسپیکر اور احمد رضا قادری 32 ووٹ لے کر ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے۔
ن لیگ کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے انتخاب کے بعد اپنے عہدہ کا حلف اٹھالیا۔
اسپیکر کے لیے پیپلز پارٹی کے چوہدری قاسم مجید کو 14 ووٹ اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے عامر غفار 13 ووٹ حاصل کرسکے، ایک ووٹ مسترد ہوا۔