• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکی بھائی و دیگر ملزمان کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس کی سماعت ستمبر تک ملتوی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

ضلع کچہری لاہور میں جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔

عدالت میں یوٹیوبر، ملزم سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی، ان کی اہلیہ اور دیگر ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت ہونی تھی تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی ٹریننگ میں مصروفیات کے باعث کارروائی نہ ہو سکی۔

عدالت نے درخواست کی سماعت ستمبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف قومی سائبر کرائم تحقیقاتی ادارے نے جوا ایپ کی تشہیر کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید