• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارچنا نے سمے رائنا شو میں اپنی فیملی کی تذلیل کروائی، سنیل پال

بھارتی کامیڈین سنیل پال نے اداکارہ ارچنا پورن سنگھ کی سمے رائنا کے شو میں شرکت پر تنقید کی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 51 سالہ سنیل پال نے سمے رائنا کے شو میں 63 سالہ ارچنا پورن سنگھ کی شوہر پرمیت اور بیٹوں سمیت شرکت پر اعتراض بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ پروگرام میں ارچنا پورن سنگھ کے خاندان کی تذلیل ہوئی ہے، اداکارہ کی فیملی کے ساتھ پروگرام میں شرکت کے فیصلے نے مجھے مایوس کیا۔

سنیل پال نے مزید کہا کہ شو کے دوران ارچنا پورن سنگھ کے شوہر کو بے روزگار اور بچوں کو ناکارا کہہ کر ذلیل کیا گیا، یہ عمل میرے جیسے مداحوں کےلیے ناقابل برداشت ہے۔

انہوں نے اداکارہ کو مشورہ دیا کہ وہ پیسے کے لالچ کےلیے ایسے شوز کا حصہ نہ بنیں، وہ پہلے ہی اپنے کیریئر میں کافی شہرت اور پیسہ کماچکی ہیں، اس لیے انہیں ایسے پلیٹ فارمز سے بچنا چاہیے۔

سنیل پال کی اس پوسٹ پر راکھی ساونت نے ہنسے والا ایموجیز کے ساتھ ردعمل دیا، وہ خود بھی اس شو کا حصہ بن چکی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید