• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جان کو لاحق خطرات کے باوجود دسمبر تک وطن واپسی کیلئے پُرعزم ہوں: شیخ حسینہ واجد

شیخ حسینہ واجد— فائل فوٹو
شیخ حسینہ واجد— فائل فوٹو

بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے دسمبر تک وطن واپسی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

خبر ایجنسی سے بذریعہ ای میل بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی جان کو لاحق خطرات کے باوجود میں دسمبر تک وطن واپس جانے کے لیے پُرعزم ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وطن واپسی پر مجھے قتل کیا جا سکتا ہے، جبکہ گرفتار کر کے جیل بھی بھیجا جا سکتا ہے۔

شیخ حسینہ کا کہنا تھا کہ میں اپنے انجام سے پوری طرح واقف ہوں پھر بھی میں واپس جانا چاہتی ہوں، کیونکہ میرے لوگ مجھے پکار رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شیخ حسینہ پُرتشدد مظاہروں کے بعد ملک سے فرار ہو کر بھارت منتقل ہو گئی تھیں، بنگلادیش کی عدالت میں انہیں سزائے موت بھی سنائی جا چکی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید