• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر میں امریکی بیس پر بمباری کرنے والے لاپتہ ایرانی پائلٹ کی باقیات 5 ماہ بعد مل گئیں

سیکنڈ بریگیڈیئر جنرل پائلٹ مجید کاظمی - فوٹو: سوشل میڈیا
سیکنڈ بریگیڈیئر جنرل پائلٹ مجید کاظمی - فوٹو: سوشل میڈیا

مارچ کے آغاز میں قطر میں امریکا کی العدید بیس پر بمباری کے دوران لاپتہ ہونے والے ایرانی ایئرفورس پائلٹ کی باقیات 5 ماہ بعد مل گئیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے مارچ میں ایک جنگی مشن کے دوران جاں بحق ہونے والے ایرانی فضائیہ کے پائلٹ کو خراجِ تحسین پیش کیا، جس کے بعد ایران میں ان کی جنازے کی تقریبات اور تدفین کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے اسماعیل بقائی نے کہا، ’سیکنڈ بریگیڈیئر جنرل پائلٹ مجید کاظمی کی آخری رسومات اور جنازے کے جلوس جاری ہیں، جن کی باقیات کو حال ہی میں تلاش کے بعد باضابطہ طور پر شناخت کیا گیا ہے۔‘

ایرانی فوجی حکام کے مطابق جنرل مجید کاظمی 2 مارچ 2026 کو ایک اہم حملہ آور مشن میں شامل ایرانی ایئر فورس کے دو سخوئی 24 بمبار طیاروں کے چار رکنی عملے میں شامل تھے۔ یہ جنگی طیارے خلیج کے اوپر پرواز کے دوران ایئر ڈیفنس سسٹم کا نشانہ بن کر تباہ ہو گئے تھے۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی اور امدادی ادارے تباہ ہونے والے طیاروں کے باقی ماندہ تین دیگر ارکانِ عملہ کی تلاش اور شناخت کے لیے ابھی بھی کارروائیاں کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید