تھرپارکر میں مٹھی کے قریب تالاب میں جمع برساتی پانی میں دو بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ گاؤں بھکویو میں پیش آیا، لاشیں نکال کر ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں۔
جاں بحق ہونے والے بچے آپس میں کزن تھے اور ان کی عمر 12سال تھی۔
سندھ کی تقسیم کی باتیں ہونے کی ذمہ دار بھی سندھ حکومت ہے: رہنما جے یو آئی
ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق 6 بج کر 38 منٹ پر آگ لگی تو سیکیورٹی اسٹاف کو فائر بریگیڈ کا ہیلپ لائن کا نمبر ہی معلوم نہ تھا۔
ڈی پی او مری کا کہنا ہے کہ یو سی مسیاڑی گاؤں گوہڑہ میں والدہ نے 2 ماہ کے بچے کو برساتی نالے میں پھینکا جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ہم امید کر رہے تھے سنجیدہ باتیں حکومت کی جانب سے ہو۔ ان کی طرف سے ڈھنگ کی بات نہیں ہوسکتی تھی: اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی
صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ یہ احتجاج اور واک آؤٹ کا بہانہ بنا کر اسمبلی سے بھاگ رہے ہیں، پی ٹی آئی نے بھی آج بائیکاٹ کیا ہے، پیپلز پارٹی ایوان میں موجود رہی باقی سب بائیکاٹ کر گئے۔
تالپر سندھ کے لیے لڑتے رہے۔ ہم آج کھڑے ہیں اپنی دھرتی کے لیے لڑ رہے ہیں: رہنما پیپلز پارٹی
نشاندہی کے لیے خصوصی خفیہ سیل قائم کر دیا گیا ہے۔ کرپٹ عناصر سے متعلق رپورٹ براہِ راست مجھے دی جا رہی ہے: وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعظم شہباز شریف جمعرات کو نیپال کے سفارتخانے گئے جہاں انھوں نے حالیہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں جانی نقصان پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر اپنی تقریر کر کے چلے گئے ہیں، اتنا بڑا دوغلہ پن نظر نہیں آتا ہے، ایک طرف کہتے ہیں سندھ کی تقسیم منظور نہیں ہے، ایم کیو ایم والے کس کو بے وقوف بنا رہے ہیں، ان میں سے ایک بھی انتخاب جیتا ہوا نہیں ہے۔
خیبرپختونخوا کے چترال، دیر، سوات، باجوڑ، مہمند، شانگلہ، بٹگرام، کوہستان، مانسہرہ اور ہری پور میں بھی ممکنہ سیلاب کے پیش نظر الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان میں نئے صوبے بنانے میں کوئی حرج نہیں، تاہم یہ صوبے لسانی یا سیاسی بنیادوں کے بجائے انتظامی بنیادوں پر قائم ہونے چاہئیں تاکہ عوام کو بہتر طرزِ حکمرانی اور مؤثر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ اب تک دوسروں کے نام پر جاری ایک کروڑ 80 لاکھ جعلی سمز بلاک کی جا چکی ہیں اور ٹیلی کام کمپنیوں کو ساڑھے 4 ارب روپے کا جرمانہ کیا گیا ہے۔
میئر کراچی نے کہا کہ ماضی کی طرح شہر دوبارہ بند کرنے کی سیاست کی جارہی ہے، شہر بند کرنے والوں کو یومیہ دہاڑی دار طبقے کے مسائل کا خیال نہیں، بڑی مشکلوں اور جدوجہد کے بعد شہر کے حالات بہتر ہوئے تھے، یہ دوبارہ ایسا ہی کررہے ہیں، مجھے حیرت ہوتی ہے۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کا موقف واضح ہے، اسمبلی کو فیصلہ کرنا ہے چاہے وہ پنجاب کی ہوبلوچستان یا خیبرپختونخوا کی ہو۔
رپورٹ میں ان 8 افراد کا تعین ہوگا کہ کس کی کتنی غلطی یا غفلت ہے۔ اس کے بعد انفرادی طور پر ان 8 افراد کےخلاف مقدمات درج کیے جائیں گے: وفاقی وزیر پارلیمانی امور
وزیراعظم نے نومولود کی جان بچانے والی نرس کی تعریف کی اور کہا کہ پوری قوم نرس رضیہ نورین کو خراج تحسین پیش کر رہی ہے۔