• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادی ڈیانا ہنی مون کے دوران کیوں پریشان تھیں؟

آنجہانی برطانوی شہزادی ڈیانا—فائل فوٹو
آنجہانی برطانوی شہزادی ڈیانا—فائل فوٹو 

آنجہانی برطانوی شہزادی ڈیانا کے بارے میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ وہ اپنے ہنی مون کے دوران بہت پریشان تھیں۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوانح نگار اینڈریو مورٹن کے لیے ریکارڈ کیے گئے آڈیو ٹیپ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شادی کے فوراً بعد نوبیاہتا جوڑے کے درمیان کف لنکس کی وجہ سے شدید بحث ہوئی۔

آڈیو ٹیپ میں بتایا گیا ہے کہ کف لنکس پر بحث اس وقت ہوئی جب ڈیانا نے چارلس کے پاس کف لنکس کا ایک جوڑا دیکھا جس کے ڈیزائن میں دو ایک دوسرے میں جڑے ہوئے ’C‘ موجود تھے۔

ڈیانا کا خیال تھا کہ یہ کف لنکس کیملا نے شادی سے پہلے چارلس کو تحفے میں دیے تھے۔

ڈیانا نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ جب میں نے چارلس سے پوچھا کہ کیا یہ کف لنکس آپ کو تحفے میں کیملا نے دیے ہیں تو چارلس نے میرے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ مجھے ایک دوست نے تحفے میں دیے ہیں اور پھر ہمارے درمیان شدید جھگڑا ہوا۔

ڈیانا نے بتایا کہ ہنی مون کے دوران مسلسل میرے خیالوں میں کیملا چھائی رہیں، ہنی مون کے دوران جذباتی تناؤ نے شادی شدہ زندگی میں آنے والی مشکلات کی پہلے سے ہی عکاسی کر دی تھی۔

آڈیو ٹیپ میں چارلس کی جانب سے لکھے گئے ایک خط کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ہنی مون کے دوران ڈیانا نے اپنا زیادہ تر وقت عملے کے ارکان کے ساتھ مل جل کر گزارا جب کہ چارلس نے یاٹ کے ڈیک پر اکیلے کتابیں پڑھنے کو ترجیح دی۔

خاص رپورٹ سے مزید