• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رضوان بیگ نے لیڈی ڈیانا کی پاکستانی لباس سے محبت بیان کردی

پاکستان فیشن انڈسٹری کے معروف ڈیزائنر رضوان بیگ پرنسز آف ویلز لیڈی ڈیانا کو یاد کرنے لگے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر رضوان بیگ نےاپنی ایک پوسٹ میں لیڈی ڈیانا کی پاکستان دورے کے دوران لی گئی ایک تصویر شیئر کی۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’یادوں کا جھروکہ‘ لکھا اور ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ ڈیانا کے لیے لباس تیار  کرنا اور ملاقات کرنا میری زندگی کا یادگار لمحہ تھا۔


فروری 1996 میں پاکستان کے دورے پر آنے والی لیڈی ڈیانا نے رضوان بیگ کا تیار کردہ سفید لباس شوکت خانم اسپتال کی فنڈریزنگ ڈنر کی تقریب میں زین تن کیا۔

اس سے قبل رضوان بیگ نے اپنے ایک انٹرویو میں اس لباس کے حوالے سے بتایا تھا کہ ریشم کے دھاگوں سے کریم اور ایپل وائٹ کے ساتھ سفید رنگ کے 5 شیڈز سے اس پر مغربی طرز کی کڑھائی کرائی گئی، ان کیلئے ایک جدید طرز کی شلوار ’ٹراؤزر شلوار‘ تیار کی گئی، سوٹ ایک ماہ میں تیار ہوا۔

رضوان بیگ کا کہنا تھا کہ مذکورہ سُوٹ کی فرمائش عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے یہ کہہ کر کی کہ ایک  مشہور شخصیت بطور مہمان پاکستان آرہی ہیں، آپ نے ان کے لیے ایک شاندار لباس تیار کرنا ہے۔

تازہ ترین