کوئٹہ (آئی این پی ) چمن اور پشین میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت 4 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق چمن ، پشین سمیت شمالی بلوچستان میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ کی شدت 4عشاریہ7ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیمامرکز کے مطابق اس کی گہرائی زیر زمین 35کلو میٹر اور مرکز پشین سے51کلومیٹر مغرب کی طرف تھا۔