گجرات(نمائندہ جنگ) حکومت کی کسان دوستوں پالیسی کے مطابق کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ضلع گجرات میں مختلف کمپنیوں کی کھادوں کی قیمتوں میں کمی کرکے نئے نرخوں کا تعین کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر ڈی او زراعت توسیع /ڈپٹی کنٹرولر فرٹیلائزر محمد رفیق تارڑ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام کھاد ساز کمپنیوں کی 50کلو گرام یوریا کھاد کی بوری کی قیمت 1400روپے مقرر کی گئی ہے۔ کھادوں کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ ڈی او زراعت توسیع/ڈپٹی کنٹرولر فرٹیلائز محمد رفیق تارڈ نے کھاد ڈیلرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ کھادوں کے نرخ نامے نمایاں جگہ آویزاں کریں ۔