پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے لائسنس کی تجدید نہ کرانے والے ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔
کلینیکل پریکٹس کرنے والے ڈاکٹرز کے لیے پی ایم ڈی سی لائسنس کا فعال ہونا لازمی ہے۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق ڈاکٹرز کو لائسنس کی تجدید کے لیے 6 ماہ کی مہلت دے دی ہے، 6 ماہ میں لائسنس کی تجدید نہ کرانے والے ڈاکٹرز کے لائسنس منسوخ کر دیے جائیں گے۔
اعلامیے میں پی ایم ڈی سی نے ڈاکٹرز کو مقررہ مدت میں اپنے لائسنس تجدید کرانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ لائسنس کی تجدید نہ کرانے والے ڈاکٹرز کلینیکل پریکٹس جاری نہیں رکھ سکیں گے۔