ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان عوامی تحریک نے 20 اگست کو ملتان اور ڈی جی خان میں ہونے والے دھرنے ملتوی کر دئیے، نئی تاریخ کا اعلان آج کیا جائے گا۔ مرکز ی سیکرٹریٹ میں کئے جانے والے فیصلے کے مطابق 20اگست کو بہاولپور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں دھرنا دیا جائے گا تاہم ملتان اور ڈی جی خان میں ہونے والے دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان آج کیا جائے گا۔