ملتان(سٹاف رپورٹر) امیدوار برائے میئرملتان اور یوسی 29کے چیئرمین رانا نعیم نے کہا کہ عوام کے دیرینہ مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے میئر بن کر ملتان کے مسائل حل کروں گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 29میں عوام کے دیرینہ مطالبے پر 2ٹرانسفارمر کی تنصیب کے بعد اہلیان علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت اور علاقے کے مسائل کا حل میرا مشن ہے ، اسی جذبے کے تحت میئر بننے کے بعد عوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا۔اس موقع پر کونسلرز حاجی عاشق انصاری ، عاقب بٹ،کامران انصاری ودیگر بھی موجود تھے۔