• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر رضا کیس، تمام ڈیجیٹل شواہد این سی سی آئی اے کے حوالے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں نوجوان میر رضا کی ہلاکت سے متعلق تفتیش جاری ہے، پولیس نے تمام ڈیجیٹل شواہد این سی سی آئی اے کے حوالے کر دیے۔

پولیس کی جانب سے میر رضا کے موبائل فون اور ڈیجیٹل واچ والدین کی موجودگی میں ایجنسی کے حوالے کی گئی۔

پولیس کے مطابق این سی سی آئی اے موبائل فون اور ڈیجیٹل واچ کا فارنزک کرے گی۔

دوسری جانب میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے لیے جائے وقوعہ کی جیو فینسنگ کروائی گئی۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ کے اطراف تین موبائل فون کمپنیوں کے ٹاورز لگے ہوئے ہیں جس سے جیو فینسنگ کے دوران گلستان جوہر کے مختلف بلاکس کی لوکیشنز آرہی ہیں۔ 

قومی خبریں سے مزید