وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ایون فیلڈ پہنچ گئیں۔
لندن میں صحافی نے مریم نواز سے سوال کیا کہ لاہور کو پیرس بنا دیا ہے؟ جس پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دیکھ لو پھر۔
صحافی سوال کرتے رہ گئے، مریم نواز اپنی رہائش گاہ میں داخل ہوگئیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس ہب کا افتتاح کردیا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت نے مذاکرات میں معقول بات نہ کی تو پہیہ جام ہڑتال کی کال دوں گا۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سسٹم نہیں چل رہا سسٹم کام نہیں کر رہا، ڈھانچہ بدلنا ہوگا یہ سسٹم ڈیلیور نہیں کر رہا۔
کراچی کے علاقے منگھو پیر میں پولیس اہلکار کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق آج صبح پولیس نے میرے بھائی عباس کو گاڑی روک کر اتارا۔
ڈیفنس کے اپارٹمنٹ میں 21 اگست کو با اثر خاتون کی جانب سے بہن بھائی پر تشدد کیا گیا تھا، جس ویڈیو 28 اگست کو سامنے آئی تھی۔
فیلڈ مارشل نے ہفتے کو کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا اور فیلڈ فارمیشنز کے کمانڈرز اور کمانڈنگ افسران سے ملاقات کی۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ آئین سے روگردانی نہیں ہونی چاہیے، صوبے انتظامی یونٹس ہی ہیں۔
آزاد کشمیر پولیس کے مطابق سیکیورٹی اہل کاروں نے فائرنگ کا بھرپور جواب دیا، جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک حملہ آور کو موقع پر ہی ہلاک کردیا گیا۔
قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) میں 12 سال کے بچے کے دل میں پیوست گولی نکال لی گئی۔
مسلم لیگ ق کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے نئے صوبوں کے قیام سے متعلق کہا نئے صوبوں کا معاملہ محاذ آرائی نہیں قومی مشاورت سے حل ہونا چاہیے۔
پاکستانی سفارتخانہ انقرہ میں یومِ دفاع و شہدا کی مناسبت سے تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ترکیہ کے وزیرِ دفاع یاشار گیولر تھے۔
ناصر شاہ نے کہا کہ صوبے محض انتظامی یونٹ نہیں، ان کی تاریخ، شناخت، ثقافت، زبان ہے، انتظامی اختیارات عوام کے قریب لانا مقصد ہے تو یہ کام موجودہ آئین میں کیا جاسکتا ہے۔
سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز، فیڈرل بورڈ اور میرپور آزاد کشمیر میں نئی گریڈنگ پالیسی نافذ کر دی گئی ہے۔
راشد محمود سومرو نے کہا کہ یہ کرپشن کررہے ہیں کہ سندھ میں 7لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں، ایک ایک ایس ایس پی سے تین چار کروڑ روپے لیکر پوسٹنگ دیتے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی کے لوگوں کو تعلیم میں آگے نہیں بڑھنے دیا، کالج ، یونیورسٹی تباہ کر دیے، شہر کے نوجوانوں پر روزگار کے راستے بند کر دیے۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا وفاقی حکومت واضح کرے، خواجہ آصف کا بیان حکومتی پالیسی ہے یا ذاتی رائے؟