• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج نے گھروں کو دھماکوں سے اڑا دیا، آگ بھی لگا دی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج نے متعدد گھروں کو دھماکوں سے اڑا دیا اور آگ لگا دی۔

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نیشنل نیوز ایجنسی (NNA) کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جنوبی لبنان کے قصبوں مجدل زون اور المنصوری سمیت قریبی وادیوں میں گھروں کو تباہ اور نذرِ آتش کیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے رات گئے المنصوری پر دو مرتبہ حملے کیے، جس کے نتیجے میں دھماکوں کی آوازیں صور شہر تک سنی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ ہفتے المنصوری کے رہائشیوں کو علاقہ خالی کرنے کا جبری حکم بھی دیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید