ایران نے لبنان میں اسرائیل کے مجرمانہ حملوں کی مذمت کی ہے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں میں جانی نقصان ہوا جبکہ متعدد عمارتیں اور مکانات بھی تباہ ہوئے۔
اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان پر اسرائیل کے ظالمانہ حملے شدید مذمت کے قابل ہیں۔
ادھر عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ لبنان معاہدے پر بات چیت جاری ہونے کے باوجود جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے جاری ہیں۔