شدید گرمی اور خشک سالی سے دریائے ڈینیوب میں نازی دور کے جنگی جہازوں کا ملبہ سامنے آ گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یورپ میں شدید گرمی اور خشک سالی کے باعث یورپ کا دوسرا طویل ترین دریا، دریائے ڈینیوب کی سطح ریکارڈ حد تک کم ہو گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کے نتیجے میں سربیا اور رومانیہ کی سرحد کے قریب 1944ء میں ڈوبنے والے جرمن جنگی جہازوں کا ملبہ نظر آنے لگا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق دوسری جنگِ عظیم کے دوران جرمن فوج نے سوویت افواج کی پیش قدمی روکنے کے لیے درجنوں جنگی جہاز ڈینیوب میں ڈبو دیے تھے۔