• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی جانب سے پاکستان کے عوام کو یومِ آزادی پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں: مارکو روبیو

امریکی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو—فائل فوٹو
امریکی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو—فائل فوٹو

امریکی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے پاکستان کے عوام کو یومِ آزادی پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر انہوں نے بیان میں کہا کہ علاقائی ثالثی، اہم معدنیات،توانائی، انسدادِ دہشت گردی، ثقافتی ورثے اور تجارت و سرمایہ کاری کے شعبوں میں اپنے باہمی تعاون کے ذریعے ہم مشترکہ صلاحیتوں کو ترقی میں بدل رہے ہیں۔

مارکو روبیو نے مزید کہا کہ امریکی اور پاکستانی دونوں عوام کے لیے حقیقی نتائج فراہم کر رہے ہیں۔

امریکی سیکریٹری خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ خاص موقع پر ہم اپنی قوموں کے درمیان شراکت داری اور دوستی کے دیرینہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید