• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران پاکستان کے ساتھ جامع تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم پر قائم ہے: ایرانی صدر

ایران کے صدر مسعود پزشکیان—فائل فوٹو
ایران کے صدر مسعود پزشکیان—فائل فوٹو

ایران کے صدر مسعود پزشکیان  نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان مزید ہم آہنگی اور تعاون کی ضرورت پہلے سے بڑھ گئی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے مشترکہ مفادات اور تقدیریں پہلے سے کہیں زیادہ جڑی ہیں، پاکستان کی عظیم قوم کی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا یوم آزادی ایک قیمتی موقع ہے۔

ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ پاکستان کا یوم آزادی ایران پاکستان دیرینہ اور تزویراتی تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کا نیا موڑ ہے، ایران پاکستان کے ساتھ جامع تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم پر قائم ہے۔

مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ باہمی اعتماد و احترام اور موجود وسیع صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا کر دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے لیے مزید مؤثر اقدامات کے لیے تیار ہیں۔

ایرانی صدر نے پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور سربلندی کے لیے، ایران پاکستان دیرینہ و برادرانہ تعلقات کے مزید مضبوط اور مستحکم ہونے کی دعا کی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید