• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشتہار کے تنازع پر شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف کو نوٹسز جاری

دائیں سے بائیں - شاہ رخ خان، ٹائیگر شروف، اجے دیوگن - کولاج فوٹو: فائل
دائیں سے بائیں - شاہ رخ خان، ٹائیگر شروف، اجے دیوگن - کولاج فوٹو: فائل

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے الائچی کی مصنوعہ کیلئے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر پیش ہونے پر بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کر لیا۔

ایف ڈی اے کا کہنا ہے کہ فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ 2006 کے تحت یہ اشتہار بظاہر الائچی کا لگتا ہے لیکن یہ مہاراشٹر میں ممنوعہ پان مسالہ کی تشہیر کرتا ہے۔

تینوں اداکاروں کو 15 دنوں کے اندر تحریری جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اداکاروں کو اس مہم کی پروموشن فوراً روکنے اور اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اس سے متعلق مواد کو فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے۔

ایف ڈی اے نے متنبہ کیا ہے کہ مقررہ مدت میں تسلی بخش جواب نہ ملنے کی صورت میں اداکاروں کے خلاف مزید سخت قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید