• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: مندر میں بھگدڑ مچنے سے 7 افراد ہلاک، متعدد زخمی

---فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
---فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست بہار میں اشوک دھام مندر کے باہر بے قابو ہجوم کے باعث بھگدڑ مچنے سے 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ساون کے تیسرے سوموار کی صبح پیش آیا جب بڑی تعداد میں عوام پوجا کے لیے مندر پہنچے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں اور امدادی کارروائیوں کے ساتھ ہجوم کو قابو کرنے کے اقدامات کی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق صبح 2 ٹرینوں کی آمد سے مندر کے باہر ہجوم میں اچانک غیر معمولی اضافہ ہوا جس کے باعث ایک جانب نصب رکاوٹ ٹوٹ گئی اور متعدد افراد ایک دوسرے پر گر پڑے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متوقع رش کے پیشِ نظر انتظامات کیے تھے تاہم اچانک بڑھنے والے ہجوم کے باعث صورتِ حال قابو سے باہر ہو گئی جس کے بعد فوری طور پر 10 سے 15 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ جائے وقوع پر بجلی کا کھمبا گرنے سے لوگوں کو کرنٹ لگا جس کے بعد بھگدڑ مچی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید