• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماس کا غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر اتفاق

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے روڈ میپ پر اتفاق کر لیا۔

حماس نے ثالثوں اور ٹرمپ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کی تمام ذمے داریاں پوری کرنے پر مجبور کیا جائے۔

حماس نے کہا ہے کہ فلسطینیوں پر حملے اور غزہ میں فوجی کارروائیاں روکی جائیں۔

اس سے پہلے امریکی نمائندے اور ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کی مصر میں حماس کے رہنما خلیل الحیہ سے ملاقات ہوئی تھی۔

حماس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق مصر میں جنگ بندی معاہدے کے ثالثوں اور ضامن ممالک کے وفود سے ملاقات میں فریقین نے دوسرے مرحلے کے روڈ میپ پر اتفاق کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید