پنجاب بار کونسل نے سلمان اکرم راجا پر سینیٹر مشال یوسفزئی کے الزامات مسترد کردیے۔
پنجاب بار کونسل نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو خط لکھ دیا، جس میں مشال یوسفزئی کے خلاف سخت قانونی اور تادیبی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
خط میں مزید کہا گیا کہ سلمان اکرم راجا پر پنجاب بار کونسل کے ٹکٹس کی تقسیم میں رقم لینے کا الزام بے بنیاد ہے۔
خط میں یہ بھی کہا گیا کہ سلمان اکرم راجا کا پنجاب بار کونسل انتخابات 2025ء میں ٹکٹوں کی تقسیم سے کوئی تعلق نہیں تھا، ٹکٹ اجرا یا تقسیم کے لیے کسی امیدوار سے ایک پیسا بھی نہیں لیا گیا، الزامات سلمان اکرم راجا کی شہرت متاثر کرنے کی کوشش ہیں۔