• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشال یوسفزئی کیخلاف 8 فروری کے بعد سخت ایکشن لیا جائے گا، سلمان اکرم راجا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ مشال یوسفزئی کے خلاف سخت ایکشن 8 فروری کے بعد لیا جائے گا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بظاہر لگتا ہے کہ پی ٹی آئی کے خلاف ایک منظم انداز میں مہم جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ 8 فروری کے بعد مشال یوسفزئی کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ میں سہیل آفریدی کے ساتھ قانونی طور پر کھڑا رہا، وہ جس طرح وزیراعلیٰ بنے، وہ سب کے سامنے ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں بات سمجھ آتی ہے کس کو دکھ ہوا کون نہیں چاہتا تھا سہیل آفریدی وزیراعلیٰ بنے۔

قومی خبریں سے مزید