• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ یوکرین کو ڈرونز کی فراہمی سے باز رہے: روسی سفارتخانہ

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

برطانیہ میں روسی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ برطانیہ یوکرین کو ڈرونز کی فراہمی سے باز رہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں روسی سفارت خانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ برطانیہ یوکرین جنگ کو مزید بڑھانے کا راستہ دانستہ اختیار کر رہا ہے۔

روسی سفارت خانے کے مطابق برطانوی ڈرونز روسی فوجی اور صنعتی تنصیبات پر حملوں میں استعمال ہوئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کی جنگ میں بڑھتی شمولیت کے سنگین نتائج ہوں گے۔

دوسری جانب برطانوی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرین کو دفاع کے لیے درکار ہتھیار فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

برطانوی وزارتِ دفاع کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ روسی جارحیت کے خلاف یوکرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید