• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن کا الزام، حیدر آباد چیمبر آف کامرس کے صدر گرفتار

Corruption Charges President Of Hyderabad Chamber Of Commerce Arrested
کوئلے کی خریدو فروخت میں 2 ارب روپے کی کرپشن کے الزام پر نیب نے حیدر آباد چیمبر آف کامرس کے صدر گوہراللہ کو گرفتار کرلیا۔

نیب حکام کے مطابق نجی ٹیکسٹائل گروپ کے مالک اور چیمبر آف کامرس حیدرآباد کے چیئرمین گوہر اللہ پر کوئلے کی غیر قانونی فروخت کا دو ارب روپے کی کرپشن کا الزام تھا، جس کے بعد نیب کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے حیدرآباد سے ملزم گوہراللہ کو گرفتار کیا۔

نیب ذرائع کے مطابق کوئلے کی کرپشن میں ملزم کے ساتھ سابق وزیر اعلیٰ سندھ کے سابق پرنسپل سیکریٹری سہیل اکبر شاہ بھی شامل ہیں۔
تازہ ترین