• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا ایران کیخلاف معاشی جنگ کا اعلان امریکا کیلئے مزید شکست لائے گا: عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی---فائل فوٹو
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی---فائل فوٹو

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف نام نہاد معاشی جنگ کا اعلان امریکا کے لیے مزید شکست کا باعث بنے گا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف معاشی جنگ کا اعلان امریکا کے اپنے بحران سے توجہ ہٹانے کی ایک کوشش ہے۔

ایرانی وزیرِ خارجہ نے امریکی اقتصادی پابندیوں کو اقتصادی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عالمی معیشت اور دنیا بھر کے ممالک کی خود مختاری کے لیے خطرہ ہیں۔

ایرانی وزیرِ خارجہ نے اپنے بیان کے ساتھ ایک امریکی اخبار کی گزشتہ روز کی پوسٹ بھی شیئر کی، جس میں امریکی قرضوں کے 40 ٹریلین ڈالرز تک پہنچنے کا ذکر کیا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید