ہنگو کے علاقے دو آبہ میں افغان مہاجر کے گھر میں چھاپا ماراگیا ہے، چھاپے کے دوران زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد کر کے افغانی شخص کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔
ڈی پی او کے مطابق چھاپے میں دو کلاشنکوف، سیکڑوں گولیاں، چار دستی بم اور ایک پستول برآمد ہوا، سارا سلحہ زمین میں چھپایا گیا تھا۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ گرفتار افغان مہاجر امین جان نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوا رکھا تھا ملزم کئی وارداتوں میں مطلوب تھا ۔