کراچی کی عدالت نے سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مہم چلانے کے مقدمے میں ملزم محمد زاہد منصوری کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت میں سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مہم چلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
این سی سی آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سیاسی جماعت کے نام سے فیس بک پیج چلا رہا تھا۔
این سی سی آئی اے کی جانب سے بتایا گیا کہ ملزم کے موبائل فون سے ابتدائی شواہد حاصل کیے گئے ہیں، ملزم کے موبائل کی فرانزک جانچ جاری ہے۔
این سی سی آئی اے نے عدالت میں خدشہ ظاہر کیا کہ ملزم ضمانت ملنے پر شواہد متاثر کر سکتا ہے۔