پنجاب بھر میں موسمِ گرما کی تعطیلات کے بعد آج سے اسکول کھل گئے۔
صوبے بھر میں گرمیوں کی چھٹیوں کے باعث اسکول ڈھائی ماہ سے زائد عرصہ بند رہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ اسکول صبح 8 بجے شروع ہوں گے اور ان میں چھٹی ڈیڑھ بجے ہو گی۔
ڈبل شفٹ والے اسکول صبح 8 سے دوپہر 12 بجے تک اور دوپہر کے اسکول 1 بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک کھلیں گے۔