یورپی کمیشن نے یوکرین کے دفاع کے لیے مزید 7.12 ارب ڈالرز کی مالی امداد کی منظوری دے دی۔
اس حوالے سے یورپی کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین کا کہنا ہے کہ یوکرین کے تحفظ اور فضائی دفاع میں مدد کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ روسی حملوں میں شدت کے پیشِ نظر یورپ یوکرین کے ساتھ کھڑا ہے۔
یورپی کمیشن کی صدر کا کہنا ہے کہ یوکرین کو ہر وہ چیز فراہم کریں گے جس کی اسے ضرورت ہو گی۔