اسلام آباد(تنویر ہاشمی ) 10روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ، سینٹ قائمہ کمیٹی خزانہ میں سٹیٹ بنک آف پاکستان کے حکام نے بتایا ہےکہ نئے کرنسی نوٹ آنے میں ایک سال کا وقت لگے گا،چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ مارکیٹ میں بہت سے جعلی نوٹ گردش میں ہیں ، بعض اوقات اے ٹی ایم اور بنکوں سے بھی جعلی نوٹ نکل آتے ہیں ، ایک ہزار اور پانچ ہزارکے بھی جعلی نوٹ ہیں جس پر ڈپٹی گورنر نے کہا کہ موجودہ 5 ہزار روپے کا نوٹ 2005 میں جاری کیا گیا تھااب جو نوٹ آرہے ہیں جو جدید ٹیکنالوجی کے حامل ہیں اور ان کو تیار کرنا بہت مشکل ہے، انہوں نے کہا کہ نئے نوٹ کے ڈیزائن کے لیے پیپرا قوانین کے تحت ٹینڈر جاری کیا گیا تھا۔ اس عمل میں چار بولی دہندگان نے حصہ لیا اور کنسلٹنٹ فرم کو ٹھیکہ دیا گیا، جو اس وقت کابینہ کمیٹی کی ہدایت پر مطلوبہ تبدیلیاں کر رہی ہے۔ بعد ازاں نئے ڈیزائن کی وفاقی حکومت سے منظوری درکار ہوگی۔