اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی حکومت نے مسلح افواج کے 9 افسروں کی سول سروس میں شمولیت کی منظوری دی گئی ہے۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس میں 5، پولیس سروس میں 2 اور فارن سروس آف پاکستان میں 2 افسران کی شمولیت کی منظوری دی گئی ہے۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ و تحریری تفصیلات پر مشتمل اعلامیہ کے مطابق نفسیاتی و زبانی امتحان میں تینوں مسلح افواج سے 9 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔ کامیاب قرار پانے والے افسران کی پولیس سروس، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور فارن سروس میں شمولیت کی منظوری دی گئی ہے اور مسابقتی امتحان 2025 میں انڈکشن کر دی گئی ہے۔