• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپال میں سیلاب سے تباہی، 8 افراد ہلاک، متعدد دیہات زیرِ آب

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

نیپال کے ضلع راسووا میں سیلاب کے باعث متعدد دیہات زیرِ آب جبکہ کم از کم 8 افراد ہلاک ہو گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق سیلاب سے سڑکیں، پل اور بجلی کا نظام متاثر ہوا ہے جبکہ کئی علاقے زیرِ آب آنے سے معمولاتِ زندگی متاثر ہیں۔

حکام نے دریائے بھوٹے کوشی کے کنارے آباد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔

چیف ڈسٹرکٹ آفیسر راسووا نے چینی خبر ایجنسی سے گفتگو میں بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں لوگوں سے رابطہ قائم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید