کراچی (اسٹاف رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اور قابض میئر کی نا اہلی کی سزا عوام کو بھگتنا پڑرہی ہے۔ سندھ حکومت اگر ٹاؤنز و یوسی چیئرمین کو تعمیر و ترقی کا فنڈز جاری کردے تو بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے۔