کراچی( سید محمد عسکری) جامعہ کراچی میں اچانک گاڑیوں کے شیشے توڑ کر چوری کرنے والے گروہ کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگیا ہے جس سے اساتذہ ملازمین اور طلبہ میں بے چینی پھیل گئی ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جامعہ کراچی کے شعبوں سے ایئر کنڈیشنز کے آوٹرز اور تاریں چوری کرنے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے سختی نہ ہونے کی وجہ سے سیکورٹی گارڈز نے وردی بھی پہنا بھی چھوڑ دی ہے۔ یہ بھی اطلاع آئی ہے کہ بعض سیکورٹی اہلکاروں نے سے سیکورٹی کے بجائے گیسٹ ہاؤس کی بکنگ شروع کردی ہے۔ کیمپس سیکورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر معیز کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی میں طویل عرصے سے چوریوں کا سلسلہ جاری ہے جسے روکنے کے لیے سخت اقدامات کررہے ہیں۔ ایک سہہ رکنی کمیٹی بنائی جارہی ہے جب کہ سیکورٹی کو مانیٹر کرنے کے لیے تمام اہم پوائنٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیئے جارہے ہیں انھوں نے کہا کہ داخلی مقامات پر چیکنگ کے عمل کو سخت کیا جارہا۔