کراچی (افضل ندیم ڈوگر )گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر سے 481پروازیں آپریٹ کی گئیں، 54 منسوخ ہوئیں جبکہ 85میں تاخیر ہوئی۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق پشاور کی 4 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ 8میں 1سے 6گھنٹے جبکہ ملتان کی2پروازیں منسوخ کی گئیں9میں1سے9گھنٹے تاخیر ہوئی کراچی 17 لاہور 9 اسلام آباد 29 کوئٹہ 8 فیصل آباد 2، سیالکوٹ کی 3 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ کراچی 16 لاہور 14 اسلام اباد 13 سیالکوٹ 3 فیصل اباد 2 پروازیں منسوخ ہوئیں۔