کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی،نئے صوبوں ور نئے انتظامی یونٹس کی مجوزہ تشکیل پر پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو کی پیش کردہ تحریک التوا بحث کے لئے منظور،اسپیکر اویس قادر شاہ رولنگ دی کہ اس پر پیر کے روز دوگھنٹے بحث کی جائے گی ۔ ایوان نے وزیر قانون ضیاء الحسن لنجار کے پیش کردہ سندھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بل کا ترمیمی بل،انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کا ترمیمی بل اورسندھ کنٹرول آف نارکو ٹکس کا ترمیمی بل منظور کر لئے۔