کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورنگی میں واقع گراؤنڈ میں برگد اور نیم کے80سال پرانے درخت کاٹنے کا معاملہ،کے ڈی اے کے محکمہ پارکس کی انتظامیہ نے واقعہ کا مقدمہ درج کروانے سے انکار کردیا، واضح رہے گزشتہ روز کورنگی نمبر6میں مسلح افراد نے قدیم درخت درخت کاٹ دیئے تھے،نامعلوم مسلح افراد نے گورنمنٹ بوائزکالج کے عقب میں میدان پر قبضے کی کوشش کی، مقامی افراد کی مداخلت پر مسلح افراددرخت کاٹنے کے بعدفرار ہوگئے۔