• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”پاکستان گاٹ ٹیلنٹ“ میں تابش ہاشمی آج اپنا خاص ٹیلنٹ دکھائینگے

کراچی (جنگ نیوز) ”پاکستان گاٹ ٹیلنٹ“میں تابش ہاشمی آج اپنا خاص ٹیلنٹ دکھائیں گے ،اس ہفتے پکسل انٹرٹینمنٹ اور جیو ٹیلی ویژن کے اشتراک سے پیش کئے جانے والے ریلیٹی شو ”پاکستان گاٹ ٹیلنٹ“ کی نئی اقساط میں جہاں مختلف اُمیدوار اپنے فن کا مظاہرہ کریں تو دوسری طرف شو کے میزبان تابش ہاشمی اسٹیج پر آکر دکھائیں گے اپنا کچھ خاص ٹیلنٹ۔ یہ سارا احوال ناظرین ہفتہ اور اتوار شب 10 بجے ”جیو ٹی وی“ پر دیکھ سکیں گے۔