کراچی( اسٹاف رپورٹر )سندھ پولیس کے دو افسران کے تبادلے کر دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ نے ایک حکمنامے کے تحت گریڈ 19 کے افسر اور پرنسپل شاہد حیات پولیس ٹریننگ کالج سعید آباد عدیل حسین چانڈیو کو ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ جبکہ وہاں تعینات گریڈ 19 کے افسر ساجد امیر سدوزئی کو پرنسپل شاہد حیات پولیس ٹریننگ کالج تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔