کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت برقرار،چاندی کی قیمت میں 180 روپے فی تولہ کا اضافہ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4605ڈالر فی اونس پر برقرار رہیں جس کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت کسی اضافہ کمی کے بغیر 4 لاکھ 83 ہزار 36 روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ 14ہزار 125روپے پر مستحکم رہیں جبکہ چاندی کی قیمت 180روپے فی تولہ کے اضافے سے 7509 روپے فی تولہ ہو گئی۔