• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: پروسٹیٹ کینسر کی شرح میں خوفناک حد تک اضافے کا انکشاف

برطانیہ میں پروسٹیٹ کینسر کی شرح میں تیزی کے ساتھ خوفناک حد تک اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔

 تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پروسٹیٹ کینسر  والے مردوں کی تعداد میں سال 2020 سے اب تک 1 لاکھ سے زائد مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔

 میک ملن کینسر سپورٹ کی طرف سال میں 68 ہزار سے زیادہ کیسز کی تشخیص ہوتی ہے جو ہر 8 منٹ میں ایک کے برابر شرح مانی جاتی ہے۔ 

چیئرٹی کے اعداد و شمار اور محتاط اندازوں کے مطابق 6 سال قبل تقریباً 5 لاکھ مریضوں کے مقابلے میں تقریبا ً ایک لاکھ مرد مریضوں کی تعداد بڑھی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پروسٹیٹ برطانیہ میں سب سے عام کینسر کی قسم  ہے، ڈاکٹر انتھونی کنلف جو میک ملن کینسر سپورٹ کے طبی مشیر ہیں،  نے کہا ہے کہ ابتدائی مراحل میں یہ کینسر اپنی ظاہری علامات کے بغیر جنم لیتا ہے لہٰذا کسی بھی معمولی تبدیلی کی صورت میں اپنے جی پیز سے رابطہ کرنا بہترین فیصلہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مرض میں مبتلا بعض مردوں میں کئی سالوں تک علامات نظر نہیں آتیں، پیشاب کی نالی پر دباﺅ بڑھنے کے بعد اس کا انکشاف ہوا ہے۔ پیشاب کرنے میں دشواری‘ معمول سے زیادہ کثریت کے ساتھ پیشاب کی حاجت وغیرہ علامات میں سرفہرست ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید