وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن نے پریس کانفرنس میں کہا بانی بالکل فٹ ہیں، بانی پی ٹی آئی کی بہن کا بیان قطعی اور فیصلہ کن ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بانی کی بہن اور ذاتی ڈاکٹر کا اطمینان بخش بیان بیرون ملک حامیوں نے پسند نہیں کیا۔ وہ مایوسی اور اضطراب کا ماحول برقرار رکھنا چاہتے ہیں تاکہ احتجاج کو ہوا دی جاسکے اور بانی پی ٹی آئی کی واپسی کے لیے ملک میں بحران پیدا کرکے حکومت تبدیل کرائی جا سکے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ یہ امیدیں ٹوٹ چکی ہیں، لیکن اب غیر ملکی میڈیا کے ذریعے یہ بتا کر صورت حال سنبھالنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحّت بہت خراب ہے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ یہ ایک جھوٹ ہے جس کی ان افراد کو شدید ضرورت ہے۔