• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی صدر مسعود پزشکیان شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے بشکیک روانہ

ایرانی صدر مسعود پزشکیان---فائل فوٹو
ایرانی صدر مسعود پزشکیان---فائل فوٹو 

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک روانہ ہو گئے جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہے۔

2 روزہ دورے کے دوران صدر مسعود پزشکیان شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کریں گے اور مختلف ممالک کے رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

دورے کے دوران ایرانی صدر کی روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید