کراچی کے علاقے شاہ فیصل میں 15 تولے سے زائد طلائی زیورات اور قیمتی سامان کی چوری میں ملوث ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق زیرِ حراست ملزمہ سے مالِ مسروقہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
ملزمہ نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ 29 اگست کو تالا توڑ کر زیورات اور نقدی چوری کی تھی۔
حکام کے مطابق ملزمہ کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات میں شامل دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔