ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب سیف انور جپہ کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں مختلف مقامات پر 70 سے 230 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
انہوں نے کہا ہے کہ نیو کٹاریاں میں سب سے زیادہ 230 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، شمس آباد میں 203، چکلالہ میں 206 اور گولڑہ میں 157 ملی میٹر بارش ہوئی۔
ڈی جی نے نالہ لئی کے اطراف میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
ان کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور واسا اسٹاف فیلڈ میں موجود ہے، نشیبی علاقوں سے نکاسیٔ آب یقینی بنایا جا رہا ہے۔
سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ 5 ستمبر تک جاری رہنے کی پیش گوئی ہے۔