• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ: اسرائیلی بمباری سے 3 بچوں سمیت 4 فلسطینی شہید

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

غزہ میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری اور فائرنگ سے 3 بچوں سمیت کم از کم 4 فلسطینی شہید ہو گئے۔

اسرائیلی فوج نے غزہ میں متعدد اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حملوں کا مقصد اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کو لاحق خطرات کا خاتمہ تھا۔

دوسری جانب غزہ کے سرکاری میڈیا دفتر کے سربراہ اسماعیل الثوابۃ نے کہا ہے کہ اسرائیلی اسپیشل فورس نے غزہ سٹی میں کارروائی کی کوشش کی، تاہم مشن کا پتہ چل جانے پر اسرائیل نے 10 سے زائد جنگی طیاروں سے شدید فضائی حملے کیے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق دیر البلح میں بھی اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 1 بچی شہید جبکہ 2 فلسطینی زخمی ہوئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید